المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
زياد بن علاقة، عن جرير باب: زیاد بن علاقہ کی سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 2465
حَدَّثَنَا أَبُو الْحُصَيْنِ، ثنا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ثنا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ، عَنْ جَرِيرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَا يَغْفِرُ اللهُ لِمَنْ لَا يَغْفِرُ، وَلَا يَرْحَمُ اللهُ مَنْ لَا يَرْحَمُ»ترجمہ
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”اللہ اسے معاف نہیں فرماتا جو معاف نہیں کرتا، اور اللہ اس پر رحم نہیں فرماتا جو رحم نہیں کرتا۔“