المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
زياد بن علاقة، عن جرير باب: زیاد بن علاقہ کی سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 2452
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ رَجَاءٍ، أنا إِسْرَائِيلُ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ، أَنَّهُ سَمِعَ جَرِيرًا يَقُولُ: «بَايَعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاشْتَرَطَ عَلَيَّ وَالنُّصْحَ لِكُلِّ مُسْلِمٍ» فَوَرَبِّ الْكَعْبَةِ إِنِّي لَكُمْ نَاصِحٌ أَجْمَعِينَ "ترجمہ
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”میں نے رسول اللہ ﷺ سے بیعت کی، تو آپ ﷺ نے مجھ پر ہر مسلمان کی خیرخواہی کرنے کی شرط رکھی۔“ رب کعبہ کی قسم، میں تم سب کا خیرخواہ ہوں۔