المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 2425–2443) باب: (احادیث 2425 تا 2443)
حدیث نمبر: 2430
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْجَارُودِ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا حُسَيْنُ بْنُ حَفْصٍ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ، عَنِ ابْنِ هِلَالٍ الْعَبْسِيِّ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَا مِنْ رَجُلٍ يَسْتَنُّ فِي الْإِسْلَامِ سُنَّةً حَسَنَةً» ثُمَّ ذَكَرَ مِثْلَهُ،ترجمہ
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”جو بھی آدمی اسلام میں کوئی اچھا طریقہ رائج کرے...“ - پھر آگے وہی حدیث بیان کی جو اوپر گزری: ”جس پر اس کے بعد عمل کیا جائے، تو اسے اس پر عمل کرنے والوں کے اجر کے برابر اجر ملے گا، ان کے اجر میں کوئی کمی کیے بغیر۔ اور جو اسلام میں کوئی برا طریقہ رائج کرے جس پر اس کے بعد عمل کیا جائے، تو اس پر اس پر عمل کرنے والوں کے گناہ کے برابر گناہ ہوگا، ان کے گناہ میں کوئی کمی کیے بغیر۔“