المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب همام بن الحارث، عن جرير باب: ہمام بن حارث کی سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 2420
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْأَخْرَمُ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا حَبِيبُ بْنُ بِشْرٍ، ثنا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ الْحَارِثِ، أَنَّهُ رَأَى جَرِيرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ «بَالَ، وَمَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ، وَصَلَّى» فَسُئِلَ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ عَلَيْهِمَا»ترجمہ
ہمام بن حارث بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا، انہوں نے پیشاب کیا، اپنے موزوں پر مسح کیا اور نماز پڑھی۔ اس بارے میں ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو ان پر مسح کرتے دیکھا ہے۔“