المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب همام بن الحارث، عن جرير باب: ہمام بن حارث کی سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 2415
حَدَّثَنَا أَسْلَمُ بْنُ سَهْلٍ الْوَاسِطِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ الْبُرْجُنَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الْوَاسِطِيُّ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ سُلَيْمَانَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ الْحَارِثِ، قَالَ: بَالَ جَرِيرٌ ثُمَّ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ، فَقُلْتُ لَهُ: أَتَفْعَلُ هَذَا وَقَدْ بُلْتَ؟ قَالَ: «فَإِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَالَ ثُمَّ تَوَضَّأَ، وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ»ترجمہ
ہمام بن حارث کہتے ہیں: سیدنا جریر رضی اللہ عنہ نے پیشاب کیا، پھر وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا، تو میں نے ان سے کہا: کیا آپ پیشاب کرنے کے بعد بھی ایسا کرتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو پیشاب کرنے کے بعد وضو کر کے موزوں پر مسح کرتے دیکھا ہے۔“