المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب همام بن الحارث، عن جرير باب: ہمام بن حارث کی سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 2408
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ الْحَارِثِ، قَالَ: رَأَيْتُ جَرِيرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ، «بَالَ ثُمَّ مَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ» فَقِيلَ لَهُ، فَقَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَ ذَلِكَ» قَالَ إِبْرَاهِيمُ: فَكَانُوا يَرَوْنَ أَنَّ الْمَسْحَ كَانَ بَعْدَ نُزُولِ الْمَائِدَةِ، لِأَنَّ جَرِيرًا كَانَ مِنْ آخِرِهِمْ إِسْلَامًا "ترجمہ
ہمام بن حارث کہتے ہیں: میں نے سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا، انہوں نے پیشاب کیا پھر اپنے موزوں پر مسح کیا۔ ان سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو ایسا کرتے دیکھا ہے۔“ ابراہیم کہتے ہیں: لوگ سمجھتے تھے کہ یہ مسح سورۃ مائدہ کے نزول کے بعد کا تھا، کیونکہ سیدنا جریر رضی اللہ عنہ ان میں سے سب سے آخر میں مسلمان ہوئے تھے۔