المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو زرعة بن عمرو بن جرير عن جده باب: ابوزرعہ بن عمرو بن جریر کی اپنے دادا سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 2388
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا بُكَيْرُ بْنُ عَامِرٍ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، قَالَ: بَالَ جَرِيرٌ، وَمَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ فَعَابَ عَلَيْهِ قَوْمٌ، فَقَالُوا: إِنَّ هَذَا كَانَ قَبْلَ الْمَائِدَةِ، قَالَ: «مَا أَسْلَمْتُ إِلَّا بَعْدَ مَا أُنْزِلَتِ الْمَائِدَةُ، وَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ إِلَّا بَعْدَ مَا نَزَلَتْ»ترجمہ
ابوزرعہ بیان کرتے ہیں: سیدنا جریر رضی اللہ عنہ نے پیشاب کیا اور موزوں پر مسح کیا، تو کچھ لوگوں نے ان پر اعتراض کیا اور کہا: یہ تو سورۃ مائدہ کے نزول سے پہلے کی بات تھی۔ انہوں نے فرمایا: ”میں تو سورۃ مائدہ کے نزول کے بعد ہی مسلمان ہوا تھا، اور میں نے رسول اللہ ﷺ کو مسح کرتے نہیں دیکھا مگر اس کے نزول کے بعد ہی۔“