المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سيار أبو الحكم، عن الشعبي باب: سیار ابوالحکم کی شعبی سے روایات
حدیث نمبر: 2341
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا هُشَيْمٌ، عَنْ سَيَّارٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ جَرِيرٍ، قَالَ: بَايَعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ، فَلَقَّنَنِي «فِيمَا اسْتَطَعْتُ وَالنُّصْحِ لِكُلِّ مُسْلِمٍ»ترجمہ
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ سے بیعت کی، میں نے کہا: سننے اور اطاعت کرنے پر، تو آپ ﷺ نے مجھے یہ الفاظ سکھائے: ”جس قدر مجھ سے ہو سکے، اور ہر مسلمان کی خیرخواہی کرنے پر۔“