المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
إبراهيم بن جرير عن جرير باب: ابراہیم بن جریر کی اپنے والد سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 2281
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ، قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَرِيرٍ فِي جِنَازَةٍ، وَكَانَ رَاكِبًا فَلَمَّا بَلَغْنَا الْمَقْبَرَةَ خَرَجَتْ حَيَّةٌ، فَقَالَ إِبْرَاهِيمُ: حَدَّثَنِي أَبِي أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ رَأَى حَيَّةً فَلَمْ يَقْتُلْهَا خَوْفًا مِنْهَا فَلَيْسَ مِنِّي»ترجمہ
ایک شخص بیان کرتے ہیں: میں ابراہیم بن جریر کے ساتھ ایک جنازے میں نکلا، وہ سوار تھے۔ جب ہم قبرستان پہنچے تو ایک سانپ نکل آیا۔ ابراہیم نے کہا: مجھے میرے والد (سیدنا جریر رضی اللہ عنہ) نے بتایا کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”جو کوئی سانپ دیکھے اور اسے خوف کی وجہ سے نہ مارے، وہ مجھ سے نہیں۔“