المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مجالد بن سعيد عن قيس باب: مجالد بن سعید کی قیس سے روایات
حدیث نمبر: 2279
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، وَأَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْأَبَّارُ، قَالَا: ثنا عُمَرُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ بَيَانَ، وَإِسْمَاعِيلَ، وَمُجَالِدٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ جَرِيرٍ، قَالَ: خَرَجَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةَ الْبَدْرِ فَنَظَرَ إِلَى الْقَمَرِ، فَقَالَ: «تَنْظُرُونَ إِلَى رَبِّكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ كَمَا تَنْظُرُونَ إِلَى هَذَا الْقَمَرِ لَا تُضَامُونَ فِي رُؤْيَتِهِ»ترجمہ
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ بدر کی رات ہمارے پاس تشریف لائے اور چاند کی طرف دیکھا، پھر فرمایا: ”تم قیامت کے دن اپنے رب کو اس طرح دیکھو گے جیسے اس چاند کو دیکھتے ہو، اسے دیکھنے میں تمہیں کوئی دقت نہیں ہوگی۔“