المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 2225–2272) باب: (احادیث 2225 تا 2272)
حدیث نمبر: 2263
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا عَلِيُّ بْنُ مَنْصُورٍ الْأَهْوَازِيُّ، ثنا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْوَكِيعِيُّ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُيَيْنَةَ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسٍ، عَنْ جَرِيرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسِ حَتَّى يَقُولُوا لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، فَإِذَا قَالُوهَا عَصَمُوا مِنِّي دِمَاءَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ إِلَّا بِحَقِّهَا، وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللهِ عَزَّ وَجَلَّ»ترجمہ
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے اس وقت تک جنگ کروں جب تک وہ ”اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں“ نہ کہہ دیں۔ جب وہ یہ کہہ دیں تو انہوں نے اپنی جان و مال میرے (حملے) سے محفوظ کر لیے، سوائے اس کے حق کے، اور ان کا حساب اللہ عزوجل کے ذمے ہے۔“