المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
أم الوليد بنت عمر بن الخطاب باب: سیدہ ام ولید بنت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہا
حدیث نمبر: 21883
حَدَّثَنَا أَبُو عَقِيلٍ أَنَسُ بْنُ سَالِمٍ الْخَوْلَانِيُّ، ثنا أَبُو أُمَيَّةَ عَمْرُو بْنُ هِشَامٍ الْحَرَّانِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطَّرَائِفِيُّ، عَنِ الْوَازِعِ بْنِ نَافِعٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ أُمِّ الْوَلِيدِ بِنْتِ عُمَرَ، قَالَتْ: " اطَّلَعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ عَشِيَّةٍ، فَقَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَمَا تَسْتَحْيُونَ؟ قَالُوا: مِمَّ ذَاكَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: تَجْمَعُونَ مَا لَا تَأْكُلُونَ، وَتَبْنُونَ مَا لَا تَعْمُرُونَ، وَتَأْمُلُونَ مَا لَا تُدْرِكُونَ أَلَا تَسْتَحْيُونَ ذَلِكَ؟ "ترجمہ
سیدہ ام ولید بنت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: ایک شام رسول اللہ ﷺ تشریف لائے اور فرمایا: ”اے لوگو! کیا تمہیں شرم نہیں آتی؟“ لوگوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کس بات کی؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم وہ چیزیں جمع کرتے ہو جو کھاؤ گے نہیں، وہ عمارتیں بناتے ہو جن میں رہو گے نہیں، اور وہ امیدیں باندھتے ہو جنہیں پاؤ گے نہیں، کیا تمہیں اس پر شرم نہیں آتی؟“