حدیث نمبر: 21858
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ قَالَا: ثنا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، ثنا عَمْرُو بْنُ قَيْظِيِّ بْنِ شَدَّادِ بْنِ أُسَيْدٍ الْمَدَنِيُّ، أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ، وَزُرْعَةُ، وَمُحَمَّدٌ بَنُو الْحُصَيْنِ بْنِ سِنَانٍ، وَقَالَ ابْنُ الْمَدِينِيِّ بْنِ سَوَاءَانَ، حَدَّثَتْهُمْ أُمُّ سُنْبُلَةَ، قَالَتْ: " أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَدِيَّةٍ، فَأَبَيْنَ نِسَاءُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَأْخُذْنَهَا، وَقُلْنَ إِنَّا لَا نَأْخُذُ هَدِيَّةً، فَجَاءَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: خُذُوا هَدِيَّةَ أُمِّ سُنْبُلَةَ، فَهِيَ أَهْلُ بَادِيَتِنَا، وَنَحْنُ أَهْلُ حَضْرَتِهَا، وَأَعْطَاهَا وَادِي كَذَا وَكَذَا، فَاشْتَرَاهُ عَبْدُ اللهِ بْنُ حَسَنِ بْنِ حَسَنِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ مِنْهَا، قَالَ: فَأَعْطَاهَا ذَوْدًا، قَالَ عَمْرُو بْنُ قَيْظِيٍّ: فَرَأَيْتُ بَعْضَهَا. قَالَ أَبُو كُرَيْبٍ: قُلْتُ لِزَيْدِ بْنِ الْحُبَابِ: مَنْ أَعْطَاهَا؟ قَالَ: رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "
ترجمہ

سیدہ ام سنبلہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں رسول اللہ ﷺ کے پاس ایک ہدیہ لے کر آئی، تو نبی کریم ﷺ کی ازواج نے اسے لینے سے انکار کر دیا اور کہا: ہم ہدیہ نہیں لیتیں۔ اتنے میں رسول اللہ ﷺ تشریف لائے اور فرمایا: ”ام سنبلہ کا ہدیہ لے لو، یہ ہماری بادیہ (دیہات) والوں میں سے ہیں اور ہم ان کے حضر (شہر) والے ہیں۔“ اور آپ ﷺ نے انہیں فلاں فلاں وادی عطا فرمائی، جسے بعد میں عبداللہ بن حسن بن حسن بن علی بن ابی طالب نے ان سے خرید لیا۔ راوی کہتے ہیں: آپ ﷺ نے انہیں چند اونٹ بھی عطا کیے۔
عمرو بن قیظی کہتے ہیں: میں نے ان میں سے کچھ اونٹ دیکھے۔ ابوکریب کہتے ہیں: میں نے زید بن حباب سے پوچھا: انہیں کس نے عطا کیا تھا؟ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 21858
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 25، صفحہ 163، حدیث 396