المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
أم هشام بنت حارثة بن النعمان باب: سیدہ ام ہشام بنت حارثہ بن نعمان رضی اللہ عنہا
حدیث نمبر: 21804
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ دُحَيْمٍ الدِّمَشْقِيُّ، ثنا أَبِيُ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، وَعُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ بِنْتِ حَارِثَةَ بْنِ النُّعْمَانِ، قَالَتْ: لَقَدْ مَكَثْنَا وَآلُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَهْرًا، وَمَا لَنَا وَلَهُمْ إِلَّا تَنُّورٌ وَاحِدٌ نَخْبِزُ فِيهِ، «فَحَفِظْتُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ق، مِمَّا يَقْرَأُ بِهَا عَلَى الْمِنْبَرِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ»ترجمہ
سیدہ ام ہشام بنت حارثہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ہم اور رسول اللہ ﷺ کے گھر والے ایک مہینہ اس طرح رہے کہ ہمارے اور ان کے درمیان صرف ایک تنور تھا جس میں ہم روٹی پکاتے تھے، ”اور میں نے رسول اللہ ﷺ سے سورۃ ق یاد کی جو آپ ﷺ جمعہ کے دن منبر پر پڑھا کرتے تھے۔“