المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
جبلة بن حارثة الكلبي أخو زيد بن حارثة باب: سیدنا جبلہ بن حارثہ کلبی رضی اللہ عنہ، سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کے بھائی
حدیث نمبر: 2179
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، قَالَا: ثنا مِنْجَابُ بْنُ الْحَارِثِ، أنا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ، حَدَّثَنِي جَبَلَةُ بْنُ حَارِثَةَ، قَالَ: قَدِمْتُ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ أَرْسِلْ مَعِي أَخِي زَيْدًا، قَالَ: «هُوَ ذَاكَ فَإِنِ انْطَلَقَ مَعَكَ لَمْ أَمْنَعْهُ» ، فَقَالَ: لَا وَاللهِ يَا رَسُولَ اللهِ لَا أَخْتَارُ عَلَيْكَ أَحَدًا أَبَدًا قَالَ: فَرَأَيْتُ رَأْيَ أَخِي أَفْضَلَ مِنْ رَأْيِيترجمہ
سیدنا جبلہ بن حارثہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میرے بھائی زید کو میرے ساتھ بھیج دیجیے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ وہیں ہے، اگر وہ تمہارے ساتھ جانا چاہے تو میں اسے نہیں روکوں گا۔“ تو سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے کہا: نہیں، اللہ کی قسم! اے اللہ کے رسول! میں کبھی بھی آپ پر کسی کو ترجیح نہیں دوں گا۔ راوی کہتے ہیں: تو میں نے دیکھا کہ میرے بھائی کی رائے میری رائے سے بہتر تھی۔