المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
ما روى أنس بن مالك عن أم الفضل باب: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے جو سیدہ ام فضل رضی اللہ عنہا سے روایت کی
حدیث نمبر: 21488
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ، وَبِشْرُ بْنُ مُوسَى قَالَا: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ دَاوُدَ الضَّبِيُّ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ الْمَاجِشُونُ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ، عَنْ أُمِّ الْفَضْلِ بِنْتِ الْحَارِثِ، قَالَتْ: «صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَغْرِبَ فِي بَيْتِهِ فِي ثَوْبٍ مُتَوَشِّحًا بِهِ، مَا صَلَّى صَلَاةً بَعْدَهَا، حَتَّى قُبِضَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»ترجمہ
سیدہ ام الفضل بنت حارث رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ ﷺ نے ہمیں اپنے گھر میں مغرب کی نماز پڑھائی، ایک ہی کپڑے میں جسے آپ ﷺ نے اوڑھ رکھا تھا، اس کے بعد آپ ﷺ نے کوئی نماز نہیں پڑھی یہاں تک کہ آپ ﷺ کی وفات ہو گئی۔