المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
باب اللام — ما أسندت أم الفضل عبد الله بن عباس عن أمه أم الفضل باب: اللام — سیدہ ام فضل رضی اللہ عنہا کی مرویات؛ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی اپنی والدہ سیدہ ام فضل رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 21476
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عَارِمُ أَبُو النُّعْمَانِ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ، يَوْمَ عَرَفَةَ وَأُتِيَ بِرُمَّانٍ فَأَكَلَهُ، وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: حَدَّثَتْنِي أُمُّ الْفَضْلِ أَنَّ: «النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَفْطَرَ بِعَرَفَةَ أَتَتْهُ بِلَبَنٍ فَشَرِبَ»ترجمہ
عکرمہ بیان کرتے ہیں کہ ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس یوم عرفہ کو انار لایا گیا تو انہوں نے کھایا، اور ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: مجھے میری والدہ ام الفضل رضی اللہ عنہا نے بتایا کہ نبی کریم ﷺ نے عرفہ کے دن روزہ نہیں رکھا تھا، وہ آپ ﷺ کے پاس دودھ لے کر آئیں تو آپ ﷺ نے پیا۔