❮
❯
حدیث نمبر: 21474
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ، ثنا سَعْدُ بْنُ عَمَّارِ بْنِ شُعَيْثِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ زُبَيْبِ بْنِ ثَعْلَبَةَ، حَدَّثَنِي أَبِي، قَالَ: سَمِعْتُ جَدِّي زُبَيْبَ، قَالَتْ: دَعَتْنِي كُلَيْبَةُ أَوْ كُلْثُومُ بِنْتُ بُرْثُنٍ الْعَنْبَرِيَّةُ، فَقَالَتْ: يَا بُنَيَّ، إِنَّ هَذَا أَخَذَ زِرْبِيَّتِي كُنْتُ أَلْبَسُ، فَلَقِيتُ الرَّجُلَ، فَأَتَيْتُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ هَذَا أَخَذَ زِرْبِيَّةَ أُمِّي؟ فَقَالَ: «رُدَّ عَلَيْهِ زِرْبِيَّةَ أُمِّهِ»
ترجمہ

سیدنا زبیب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: مجھے کلیبہ یا کلثوم بنت برثن عنبریہ نے بلایا اور کہا: بیٹا! اس شخص نے میرا وہ قالین (زربیہ) لے لیا ہے جسے میں اوڑھا کرتی تھی۔ تو میں اس آدمی سے ملا اور اسے نبی کریم ﷺ کے پاس لے آیا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! اس نے میری ماں کا قالین لے لیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کی ماں کا قالین اسے واپس کر دو۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 21474
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 25، صفحہ 16، حدیث 11