❮
❯
حدیث نمبر: 21472
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ السَّرِيِّ بْنِ مِهْرَانَ النَّاقِدُ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الْمَكِّيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ مَسْمُولٍ الْمَكِّيُّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي وَرَقَةَ بْنِ سَعِيدٍ، أَخْبَرَتْنِي مَوْلَاتِي كَبِيرَةُ بِنْتُ سُفْيَانَ: وَكَانَتْ قَدْ أَدْرَكْتِ الْجَاهِلِيَّةَ وَكَانَتْ مِنَ الْمُبَايِعَاتِ قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنِّي وَأَدْتُ أَرْبَعَ بَنِينَ لِي فِي الْجَاهِلِيَّةِ؟ فَقَالَ: اعْتِقِي أَرْبَعَ رِقَابٍ، قَالَتْ: فَأَعْتَقْتُ أَبَاكَ سَعِيدَ وَابْنَاهُ مَيْسَرَةَ وَجُبَيْرًا وَأُمَّ مَيْسَرَةَ، قَالَتْ وَقَالَ لَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «دَمُ عَفْرَاءَ أَزْكَى عِنْدَ اللهِ مِنْ دَمِ سَوْدَاءَ»
ترجمہ

یحییٰ بن ابی ورقہ بن سعید رحمہ اللہ کہتے ہیں: مجھے میری مالکہ سیدہ کبیرہ بنت سفیان رضی اللہ عنہا نے بتایا — انہوں نے جاہلیت کا زمانہ پایا تھا اور وہ بیعت کرنے والی عورتوں میں سے تھیں — وہ کہتی ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں نے جاہلیت میں اپنے چار بیٹوں کو زندہ دفن کیا تھا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”چار گردنیں (غلام) آزاد کرو۔“ وہ کہتی ہیں: تو میں نے تمہارے والد سعید اور ان کے دو بیٹوں میسرہ اور جبیر اور ام میسرہ کو آزاد کیا۔ وہ کہتی ہیں: اور رسول اللہ ﷺ نے ہم سے فرمایا: ”سفیدی مائل (جانور) کا خون اللہ کے نزدیک کالے (جانور) کے خون سے زیادہ پاکیزہ ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 21472
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 25، صفحہ 15، حدیث 9