❮
❯
حدیث نمبر: 21450
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ، عَنْ عَمَّتِهِ زَيْنَبَ بِنْتِ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ، عَنْ فُرَيْعَةَ بِنْتِ مَالِكٍ، أَنَّ زَوْجَهَا قُتِلَ بِالْقُدُومِ، قَالَتْ: فَأَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: إِنَّ زَوْجَهَا قُتِلَ بِالْقُدُومِ، وَإِنَّ لَهَا أَهْلًا، فَأَمَرَهَا أَنْ تَنْتَقِلَ، فَلَمَّا أَدْبَرَتْ دَعَاهَا، فَقَالَ: «امْكُثِي فِي بَيْتِكِ حَتَّى يَبْلُغَ الْكِتَابُ أَجَلَهُ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا»
ترجمہ

سیدہ فریعہ رضی اللہ عنہا کے شوہر قدوم میں قتل کر دیے گئے، وہ نبی کریم ﷺ کے پاس آئیں اور عرض کیا کہ ان کے شوہر قدوم میں قتل کر دیے گئے ہیں اور ان کے اہل خانہ موجود ہیں، تو آپ ﷺ نے انہیں منتقل ہونے کا حکم دیا، لیکن جب وہ پیٹھ موڑ کر جانے لگیں تو آپ ﷺ نے انہیں بلایا اور فرمایا: ”اپنے گھر میں ٹھہری رہو یہاں تک کہ عدت کی مدت، یعنی چار مہینے دس دن، پوری ہو جائے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 21450
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 442، حدیث 1082