حدیث نمبر: 21352
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، حَدَّثَتْنِي فَاطِمَةُ الْخُزَاعِيَّةُ، قَالَتْ: عَادَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ امْرَأَةً مِنَ الْأَنْصَارِ وَهِيَ وَجِعَةٌ، فَقَالَ لَهَا: «كَيْفَ تَجِدِينَكِ؟» قَالَتْ: بِخَيْرٍ إِلَّا أَنَّ أُمَّ مِلْدَمٍ قَدْ بَرِحَتْ بِي - يَعْنِي الْحُمَّى - فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اصْبِرِي فَإِنَّهَا تُذْهِبُ خَبَثَ ابْنِ آدَمَ كَمَا يُذْهِبُ الْكِيرُ خَبَثَ الْحَدِيدِ»
ترجمہ

سیدہ فاطمہ خزاعیہ رضی اللہ عنہا نے مجھ سے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ ایک انصاری عورت کی عیادت کے لیے تشریف لے گئے، وہ بیمار تھیں، تو آپ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”تم اپنے آپ کو کیسا پاتی ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: ٹھیک ہوں، سوائے اس کے کہ ام ملدم (یعنی بخار) نے مجھے سخت پریشان کر رکھا ہے، تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”صبر کرو، کیونکہ یہ ابن آدم کی گندگی کو اسی طرح دور کر دیتا ہے جیسے بھٹی لوہے کا میل کچیل دور کر دیتی ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 21352
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 405، حدیث 984