المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
فاطمة بنت أبي حبيش بن المطلب بن أسد بن عبد العزى الأسدية باب: سیدہ فاطمہ بنت ابی حبیش بن مطلب بن اسد بن عبدالعزیٰ اسدیہ رضی اللہ عنہا
حدیث نمبر: 21265
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْعَبَّاسِ الرَّازِيُّ، ثنا رُبَيْحٌ أَبُو غَسَّانَ الرَّازِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ، عَنِ ابْنِ مَغْرَاءَ، ثنا الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِي حُبَيْشٍ، أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: إِنِّي أُسْتَحَاضُ وَأَرَى الدَّمَ، فَأَمَرَهَا أَنْ تَقْعُدَ أَيَّامَ أَقْرَائِهَا، فَإِذَا كَانَ عِنْدَ طُهْرِهَا اغْتَسَلَتْ، ثُمَّ تَوَضَّأَتْ لِكُلِّ صَلَاةٍ، وَقَالَ: «إِنَّمَا هُوَ عِرْقٌ مِنْكِ»ترجمہ
سیدہ فاطمہ بنت ابی حبیش رضی اللہ عنہا نبی کریم ﷺ کے پاس آئیں اور عرض کیا: میں استحاضہ کی مریضہ ہوں اور خون دیکھتی ہوں، تو آپ ﷺ نے انہیں حکم دیا کہ وہ اپنے حیض کے دنوں میں نماز نہ پڑھیں، پھر جب پاک ہونے کا وقت ہو تو غسل کریں، پھر ہر نماز کے لیے وضو کریں، اور فرمایا: ”یہ تو تمہاری ایک رگ ہے۔“