المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
فاطمة بنت أبي حبيش بن المطلب بن أسد بن عبد العزى الأسدية باب: سیدہ فاطمہ بنت ابی حبیش بن مطلب بن اسد بن عبدالعزیٰ اسدیہ رضی اللہ عنہا
حدیث نمبر: 21261
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثنا زَائِدَةُ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: جَاءَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِي حُبَيْشٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: إِنِّي أُسْتَحَاضُ فَلَا أَطْهُرُ، أَفَأَدَعُ الصَّلَاةَ؟ قَالَ: «إِنَّمَا ذَلِكَ عِرْقٌ، وَلَيْسَتْ بِالْحَيْضَةِ، فَإِذَا أَقْبَلَتِ الْحَيْضَةُ فَدَعِي الصَّلَاةَ، وَإِذَا أَدْبَرَتْ فَاغْسِلِي عَنْكِ الدَّمَ وَصَلِّي»ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ فاطمہ بنت ابی حبیش رضی اللہ عنہا نبی کریم ﷺ کے پاس آئیں اور عرض کیا: میں استحاضہ کی مریضہ ہوں، مجھے پاکی نہیں ملتی، تو کیا میں نماز چھوڑ دوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ تو ایک رگ ہے، حیض نہیں، جب حیض آئے تو نماز چھوڑ دو، اور جب ختم ہو جائے تو خون دھو کر نماز پڑھو۔“