حدیث نمبر: 21203
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَى ضُبَاعَةَ بِنْتِ الزُّبَيْرِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ وَهِيَ شَاكِيَةٌ، فَقَالَتْ: إِنِّي أُرِيدُ الْحَجَّ وَإِنِّي شَاكِيَةٌ فَقَالَ: «حُجِّي وَاشْتَرِطِي، قُولِي اللهُمَّ إِنَّ مَحِلِّي حَيْثُ حَبَسْتَنِي»
ترجمہ

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ ضباعہ بنت زبیر بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لائے، وہ بیمار تھیں، تو انہوں نے عرض کیا: میں حج کا ارادہ رکھتی ہوں اور بیمار ہوں، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”حج کرو اور شرط لگا لو، کہو: اے اللہ! میرے احرام کھولنے کی جگہ وہی ہے جہاں تو نے مجھے روک لیا۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 21203
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 334، حدیث 833