حدیث نمبر: 21198
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ هِلَالِ بْنِ خَبَّابٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ ضُبَاعَةَ بِنْتَ الزُّبَيْرِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَحُجَّ أَفَأَشْتَرِطُ؟، قَالَ: «نَعَمْ» قَالَتْ: كَيْفَ أَقُولُ؟ قَالَ: " قُولِي: لَبَّيْكَ اللهُمَّ لَبَّيْكَ، مَحِلِّي مِنَ الْأَرْضِ حَيْثُ حَبَسْتَنِي "
ترجمہ

ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدہ ضباعہ بنت زبیر بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہا نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میں حج کرنا چاہتی ہوں، تو کیا میں شرط لگاؤں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“ انہوں نے عرض کیا: میں کیا کہوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کہو: لبیک اللّٰہم لبیک، زمین میں میرا احرام کھولنے کی جگہ وہی ہے جہاں تو نے مجھے روک لیا۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 21198
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 333، حدیث 828