حدیث نمبر: 21193
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حُمَيْدٍ الطَّوِيلُ، ثنا صَالِحُ بْنُ أَبِي الْأَخْضَرِ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنْ صُمَيْتَةَ، قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنِ اسْتَطَاعَ أَنْ يَمُوتَ بِالْمَدِينَةِ فَلْيَمُتْ، فَمَنْ مَاتَ بِالْمَدِينَةِ، كُنْتُ لَهُ شَهِيدًا أَوْ شَفِيعًا» هَكَذَا رَوَاهُ صَالِحُ بْنُ أَبِي الْأَخْضَرِ وَخُولِفَ فِي إِسْنَادِهِ "
ترجمہ

سیدہ صُمَیتہ لیثیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”تم میں سے جو مدینہ میں مرنے کی طاقت رکھتا ہو وہ وہیں مرے، کیونکہ جو مدینہ میں فوت ہو گا میں اس کے لیے گواہ یا سفارشی بنوں گا۔“
(صالح بن ابی اخضر نے اسے اسی طرح روایت کیا ہے، اور اس کی سند میں ان کی مخالفت کی گئی ہے۔)

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 21193
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 331، حدیث 823