المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
الصماء أخت بسر المازنية باب: سیدہ صماء رضی اللہ عنہا، بسر مازنیہ کی بہن
حدیث نمبر: 21188
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْمِصْرِيُّ الْأَيْلِيُّ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ ثَوْرِ بْنِ يَزِيدَ، ح وَحَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ دُحَيْمٍ الدِّمَشْقِيُّ، ثنا أَبِي، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ ثَوْرِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ بُسْرٍ، عَنْ أُخْتِهِ الصَّمَّاءِ ، أَنَّهَا: سَمِعَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَا تَصُومُوا يَوْمَ السَّبْتِ إِلَّا فِيمَا افْتُرِضَ عَلَيْكُمْ، وَإِنْ لَمْ يَجِدْ أَحَدُكُمْ إِلَّا لِحَى شَجَرَةٍ فَلْيَقْضِمْهُ»ترجمہ
سیدہ صماء رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”ہفتے کے دن روزہ نہ رکھو سوائے اس کے جو تم پر فرض کیا گیا ہو، اور اگر تم میں سے کسی کو درخت کی چھال کے سوا کچھ نہ ملے تو اسی کو چبا لے۔“