المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
زينب بنت قيس بن مخرمة الزهرية باب: سیدہ زینب بنت قیس بن مخرمہ زہریہ رضی اللہ عنہا
حدیث نمبر: 21103
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ عَمْرِو بْنِ مُحَمَّدٍ الْعَنْقَزِيُّ، ثنا أَبِي، ثنا أَسْبَاطُ بْنُ نَصْرٍ، عَنِ السُّدِّيِّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كاتَبَتْنِي زَيْنَبُ بِنْتُ قَيْسِ بْنِ مَخْرَمَةَ عَلَى عَشَرَةِ آلَافٍ فَلَمَّا حَلَّتْ تَرَكَتْ لِي أَلْفًا، «وَكَانَتْ زَيْنَبُ مِمَّنْ صَلَّى مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْقِبْلَتَيْنِ»ترجمہ
سُدّی کے والد کہتے ہیں: سیدہ زینب بنت قیس بن مخرمہ رضی اللہ عنہا نے مجھ سے دس ہزار (درہم) پر مکاتبت کی، پھر جب قسط کی ادائیگی کا وقت آیا تو انہوں نے میرے لیے ایک ہزار معاف کر دیے۔ ”اور زینب رضی اللہ عنہا ان لوگوں میں سے تھیں جنہوں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ دونوں قبلوں کی طرف نماز پڑھی۔“