حدیث نمبر: 21008
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زَيْدِ بْنِ الْحَرِيشِ الْأَهْوَازِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ الْبَحْرَانِيُّ، ثنا حُمَيْدُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ أَبِي الْخُوَارِ أَبِي الْجَهْمِ، حَدَّثَتْنِي تَغْلِبُ بِنْتُ الْخُوَارِ، عَنْ خَالَتِهَا خُلَيْدَةَ بِنْتِ قَعْنَبٍ، وَكَانَتْ مِنَ النِّسْوَةِ اللَّاتِي أَتَيْنَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَبَايَعْنَهُ، قَالَتْ: فَأَتَتْهُ امْرَأَةٌ عَلَيْهَا سِوَارٌ مِنْ ذَهَبٍ فَأَبَى أَنْ يُبَايِعَهَا فَخَرَجَتْ مِنَ الزِّحَامِ فَرَمَتِ السِّوارَ، ثُمَّ جَاءَتْ فَبَايَعَهَا فَخَرَجَتْ تَنْظُرُ السِّوارَ، فَذَهَبَتْ تَنْظُرُهُ فَإِذَا هُوَ ذُهِبَ بِهِ
ترجمہ

سیدہ خلیدہ بنت قعنب رضی اللہ عنہا، جو ان عورتوں میں سے تھیں جو رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر بیعت کرتی تھیں، بیان کرتی ہیں کہ ایک عورت آپ ﷺ کے پاس آئی جس کے ہاتھ میں سونے کا کڑا تھا، تو آپ ﷺ نے اس سے بیعت لینے سے انکار کر دیا۔ وہ بھیڑ سے نکلی اور کڑا پھینک دیا، پھر واپس آئی تو آپ ﷺ نے اس سے بیعت لے لی۔ وہ باہر نکل کر اپنا کڑا ڈھونڈنے لگی، تلاش کرتی رہی تو معلوم ہوا کہ وہ لے جایا جا چکا ہے۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 21008
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 250، حدیث 638