المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
بسرة بنت صفوان بن نوفل بن أسد بن عبد العزى بن قصي " خالة مروان بن الحكم وهي جدة عبد الملك بن مروان " باب: سیدہ بسرہ بنت صفوان بن نوفل بن اسد بن عبدالعزیٰ بن قُصی رضی اللہ عنہا، مروان بن حکم کی خالہ اور عبدالملک بن مروان کی نانی
حدیث نمبر: 20879
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ مَرْوَانَ بْنَ الْحَكَمِ، قَالَ: مَنْ مَسَّ فَرْجَهُ فَلْيَتَوَضَّأْ، فَأَنْكَرَ ذَلِكَ عَلَيْهِ عُرْوَةُ، فَقَالَ: يَا شُرْطِيُّ ائْتِ بُسْرَةَ بِنْتَ صَفْوَانَ فَسَلْهَا فَإِنَّهَا قَالَتْ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ مَسَّ ذَكَرَهُ فَلْيَتَوَضَّأْ»ترجمہ
مروان نے کہا: جو اپنی شرمگاہ چھوئے وہ وضو کر لے، تو عروہ نے اس پر اعتراض کیا، تو مروان نے کہا: اے سپاہی! بسرہ بنت صفوان کے پاس جاؤ اور ان سے پوچھو، انہوں نے پہلے بتایا تھا کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے سنا: ”جو اپنا عضو تناسل چھوئے وہ وضو کر لے۔“