المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
بسرة بنت صفوان بن نوفل بن أسد بن عبد العزى بن قصي " خالة مروان بن الحكم وهي جدة عبد الملك بن مروان " باب: سیدہ بسرہ بنت صفوان بن نوفل بن اسد بن عبدالعزیٰ بن قُصی رضی اللہ عنہا، مروان بن حکم کی خالہ اور عبدالملک بن مروان کی نانی
حدیث نمبر: 20873
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَتْوَيْهِ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ، ثنا سَعِيدُ بْنُ سُفْيَانَ الْجَحْدَرِيُّ، ثنا شُعْبَةُ، ثنا ابْنُ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عُرْوَةَ، يَقُولُ: أَرْسَلَ مَرْوَانُ إِلَى بُسْرَةَ، فَسَأَلَهَا عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ فَحَدَّثَتْ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِذَا مَسَّ أَحَدُكُمْ ذَكَرَهُ فَلْيَتَوَضَّأْ»ترجمہ
راوی کہتے ہیں: میں نے عروہ کو یہ کہتے سنا: مروان نے بسرہ رضی اللہ عنہا کی طرف قاصد بھیجا اور ان سے اس حدیث کے بارے میں پوچھا، تو انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی اپنا عضو تناسل چھوئے تو وہ وضو کر لے۔“