المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
بسرة بنت صفوان بن نوفل بن أسد بن عبد العزى بن قصي " خالة مروان بن الحكم وهي جدة عبد الملك بن مروان " باب: سیدہ بسرہ بنت صفوان بن نوفل بن اسد بن عبدالعزیٰ بن قُصی رضی اللہ عنہا، مروان بن حکم کی خالہ اور عبدالملک بن مروان کی نانی
حدیث نمبر: 20855
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، قَالَ: تَذَاكَرَ هُوَ وَمَرْوَانُ الْوُضُوءَ مِنْ مَسِّ الْفَرْجِ، فَقَالَ مَرْوَانُ: حَدَّثَتْنِي بُسْرَةُ بِنْتُ صَفْوَانَ، أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «يَأْمُرُ بِالْوُضُوءِ مِنْ مَسِّ الْفَرْجِ» فَكَأَنَّ عُرْوَةَ لَمْ يَرْفَعْ لِحَدِيثِهِ فَأَرْسَلَ مَرْوَانُ إِلَيْهَا شُرْطِيًّا فَرَجَعَ، فَأَخْبَرَهُمْ أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُ بِالْوُضُوءِ مِنْ مَسِّ الْفَرْجِترجمہ
عروہ بن زبیر بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے اور مروان نے شرمگاہ کو چھونے سے وضو کے مسئلے پر گفتگو کی، تو مروان نے کہا: مجھے بسرہ بنت صفوان رضی اللہ عنہا نے بتایا کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو شرمگاہ چھونے سے وضو کرنے کا حکم دیتے سنا، تو گویا عروہ نے ان کی بات کو اہمیت نہ دی، چنانچہ مروان نے ان کی طرف ایک سپاہی بھیجا، وہ واپس آیا اور انہیں بتایا کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو شرمگاہ چھونے سے وضو کا حکم دیتے سنا ہے۔