حدیث نمبر: 20809
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْخَلَّالُ الْمَكِّيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ أَبِي حُسَيْنٍ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ، قَالَتْ: حَدَّثَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا عَنِ الدَّجَّالِ، فَقَامَتِ امْرَأَةٌ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنِّي لَأَعْجِنُ عَجِينَ أَهْلِي فَمَا أَظُنُّ يَبْلُغُ حَتَّى تَخْرُجَ نَفْسِي، فَقَالَ: «إِنْ يَخْرُجْ وَأَنَا فِيكُمْ فَأَنَا حَجِيجُهُ، وَإِنْ يَخْرُجْ بَعْدِي فَاللهُ خَلِيفَتِي عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ»
ترجمہ

سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ ﷺ نے ایک دن ہمیں دجال کے بارے میں بتایا تو ایک عورت کھڑی ہو کر کہنے لگی: یا رسول اللہ! میں تو اپنے گھر والوں کے لیے آٹا گوندھتی ہوں اور میرا خیال نہیں کہ وہ (روٹی) پکنے تک میری جان نکل جائے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر وہ اس حال میں نکلے کہ میں تم میں موجود ہوں تو میں اس کے مقابلے کے لیے کافی ہوں، اور اگر وہ میرے بعد نکلے تو اللہ ہر مسلمان پر میرا خلیفہ ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 20809
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 173، حدیث 438