المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
جابر بن أسامة الجهني باب: سیدنا جابر بن اسامہ جہنی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 2063
حَدَّثَنَا مَسْعَدَةُ بْنُ سَعْدٍ الْعَطَّارُ الْمَكِّيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى التَّيْمِيُّ، ثنا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ خُبَيْبٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ أُسَامَةَ الْجُهَنِيِّ، قَالَ: ذَهَبْتُ إِلَى السُّوقِ فَلَقِيتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أَصْحَابِهِ سَأَلْتُهُمْ أَيْنَ يُرِيدُ؟ فَقَالُوا: يَخُطُّ لِقَوْمِكَ مَسْجِدًا فَرَجَعْتُ فَوَجَدْتُ قَوْمِي قِيَامًا فَقُلْتُ: مَا بَالُكُمْ؟ فَقَالُوا: «خَطَّ لَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَسْجِدًا بِرِجْلِهِ، وَأَقَامَ فِي الْقِبْلَةِ خَشَبَةً غَرَزَهَا فِيهِ»ترجمہ
سیدنا جابر بن اسامہ جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں بازار گیا تو نبی کریم ﷺ کو اپنے صحابہ کے ساتھ پایا، میں نے ان سے پوچھا: آپ ﷺ کہاں جا رہے ہیں؟ انہوں نے بتایا: آپ ﷺ تمہاری قوم کے لیے مسجد کا نشان لگانے جا رہے ہیں۔ چنانچہ میں واپس آیا تو اپنی قوم کو کھڑا پایا، میں نے پوچھا: تمہیں کیا ہوا؟ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے ہمارے لیے اپنے پاؤں سے مسجد کا نشان لگایا اور قبلے کی سمت ایک لکڑی گاڑ دی۔