المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
مسلم بن صفوان، عن صفية باب: مسلم بن صفوان کی سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 20569
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا صَفْوَانُ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْمُرْهِبِيِّ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ صَفْوَانَ، عَنْ صَفِيَّةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَنْتَهِي النَّاسُ مِنْ غَزْوِ هَذَا الْبَيْتِ حَتَّى يَغْزُو جَيْشٌ حَتَّى إِذَا كَانُوا بِبَيْدَاءَ مِنَ الْأَرْضِ خُسِفَ بِأَوَّلِهِمْ وَآخِرِهِمْ، وَلَمْ يَنْجُ أَوْسَطُهُمْ» قِيلَ: فَإِنْ كَانَ فِيهِمْ مَنْ يَكْرَهُهُ؟ قَالَ: «يَبْعَثُهُمُ اللهُ عَلَى مَا فِي أَنْفُسِهِمْ»ترجمہ
سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”لوگ اس گھر پر چڑھائی کرنے سے باز نہیں آئیں گے یہاں تک کہ ایک لشکر اس پر چڑھائی کرے گا، حتیٰ کہ جب وہ میدانِ بیداء میں پہنچیں گے تو ان کے پہلے اور آخری حصے کو زمین میں دھنسا دیا جائے گا، اور ان کا درمیانی حصہ بھی نہیں بچے گا۔“ عرض کیا گیا: اگر ان میں کوئی ایسا شخص بھی ہو جو اس کام کو ناپسند کرتا ہو؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ انہیں ان کی نیتوں کے مطابق اٹھائے گا۔“