المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
زياد بن علاقة، عن جابر بن سمرة باب: زیاد بن علاقہ کی سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 2049
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْجَارُودِ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ سَعِيدٍ الْكِنْدِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَالِكٍ الْهَمْدَانِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ زِيَادَ بْنَ عِلَاقَةَ، وَعَبْدَ الْمَلِكِ بْنَ عُمَيْرٍ، يُحَدِّثَانِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ أَبِي عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: «يَكُونُ بَعْدِي اثْنَا عَشَرَ أَمِيرًا» ، ثُمَّ أَخْفَى صَوْتَهُ فَقُلْتُ لِأَبِي: قَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «يَكُونُ بَعْدِي اثْنَا عَشَرَ أَمِيرًا» فَمَا الَّذِي أَخْفَى صَوْتَهُ؟ قَالَ: «كُلُّهُمْ مِنْ قُرَيْشٍ»ترجمہ
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں اپنے والد کے ساتھ نبی کریم ﷺ کے پاس تھا، تو میں نے آپ ﷺ کو فرماتے سنا: ”میرے بعد بارہ امیر ہوں گے“، پھر آپ ﷺ نے اپنی آواز آہستہ کر لی۔ میں نے اپنے والد سے پوچھا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”میرے بعد بارہ امیر ہوں گے“، تو وہ کیا بات تھی جو آپ ﷺ نے آہستہ فرمائی؟ انہوں نے بتایا: آپ ﷺ نے فرمایا تھا: ”وہ سب قریش میں سے ہوں گے۔“