المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
عبد الرحمن بن السائب ابن أخي ميمونة، عن ميمونة باب: عبدالرحمن بن سائب، سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے بھتیجے، کی ان سے روایات
حدیث نمبر: 20363
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ أَزْهَرَ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ السَّائِبِ الْهِلَالِيِّ، وَهُوَ ابْنُ أَخِي مَيْمُونَةَ، قَالَ: قَالَتْ لِي مَيْمُونَةُ: يَا ابْنَ أَخِي تَعَالَ أَرْقِيكَ بِرُقْيَةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: «بِسْمِ اللهِ أَرْقِيكَ وَاللهُ يَشْفِيكَ مِنْ كُلِّ دَاءٍ فِيكَ، أَذْهِبِ الْبَأْسَ رَبَّ النَّاسِ، اشْفِ لَا شَافِيَ إِلَّا أَنْتَ»ترجمہ
عبدالرحمٰن بن سائب ہلالی، جو میمونہ رضی اللہ عنہا کے بھتیجے تھے، بیان کرتے ہیں کہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے مجھ سے فرمایا: بھتیجے! آؤ، میں تمہیں رسول اللہ ﷺ کے دم سے دم کرتی ہوں، پھر انہوں نے کہا: ”اللہ کے نام سے میں تجھے دم کرتی ہوں، اور اللہ تجھے تیری ہر بیماری سے شفا دے، اے لوگوں کے رب! تکلیف دور فرما، شفا دے، تیرے سوا کوئی شفا دینے والا نہیں۔“