حدیث نمبر: 20345
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، ثنا الزُّهْرِيُّ، أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ، يُحَدِّثُ، عَنْ مَيْمُونَةَ، أَنَّ فَأْرَةً وَقَعَتْ فِي سَمْنٍ فَمَاتَتْ فَسُئِلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «أَلْقُوهَا وَمَا حَوْلَهَا وَكُلُوهُ» . قَالَ الْحُمَيْدِيُّ: فَقِيلَ لِسُفْيَانَ فَإِنَّ مَعْمَرًا يُحَدِّثُهُ عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ فَقَالَ سُفْيَانُ: مَا سَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ يُحَدِّثُهُ إِلَّا عَنْ عُبَيْدِ اللهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ مَيْمُونَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعَتْ مِنْهُ مِرَارًا
ترجمہ

عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے بیان کرتے سنا کہ ایک چوہیا گھی میں گر کر مر گئی، تو رسول اللہ ﷺ سے پوچھا گیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے اور اس کے ارد گرد کا حصہ پھینک دو اور باقی کھا لو۔“
حمیدی کہتے ہیں: سفیان سے کہا گیا کہ معمر اسے زہری سے، سعید سے، اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں، تو سفیان نے فرمایا: میں نے زہری کو یہ حدیث ہمیشہ عبیداللہ سے، ابن عباس سے، میمونہ سے، نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہی سنا ہے، میں نے یہ کئی بار ان سے سنی ہے۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 20345
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 429، حدیث 1043