المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
ما روى ابن عباس، عن خالته ميمونة باب: سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے جو اپنی خالہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی
حدیث نمبر: 20332
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو غَسَّانَ مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَصْبَهَانِيُّ، وَعَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، قَالُوا: ثنا شَرِيكٌ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ مَيْمُونَةَ، قَالَتْ: أَجْنَبْتُ أَنَا وَرَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاغْتَسَلْتُ فِي جَفْنَةٍ فَفَضَلَتْ فَضْلَةٌ فَجَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاغْتَسَلَ مِنْهَا فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّهَا فَضَلَتْ مِنِّي، قَالَ: «لَيْسَ عَلَى الْمَاءِ جَنَابَةٌ»ترجمہ
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے ایک بڑے برتن میں غسل کیا تو کچھ پانی بچ گیا، پھر نبی کریم ﷺ تشریف لائے اور اسی سے غسل کر لیا، تو میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ تو میرے استعمال سے بچا ہوا پانی ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پانی پر جنابت کا اثر نہیں پڑتا۔“