المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
ما روى ابن عباس، عن خالته ميمونة باب: سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے جو اپنی خالہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی
حدیث نمبر: 20329
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ جُمْهُورٍ التِّنِّيسِيُّ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ شُجَاعِ بْنِ الْوَلِيدِ، ثنا أَبِي، ثنا الرَّحِيلُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنْ كُرَيْبٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ مَيْمُونَةَ، قَالَتْ: «وَضَعْتُ، أَوْ وُضِعَ، لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غُسْلُهُ فَصَبَّ بِيَمِينِهِ عَلَى شِمَالِهِ حَتَّى أَنْقَاهَا، ثُمَّ أَفَاضَ بِيَمِينِهِ عَلَى فَرْجِهِ فَغَسَلَهُ بِشِمَالِهِ وَمَا أَصَابَهُ حَتَّى أَنْقَاهُ، ثُمَّ قَالَ بِيَدِهِ عَلَى الْحَائِطِ عَلَى التُّرَابِ، ثُمَّ غَسَلَهَا حَتَّى أَنْقَاهَا، ثُمَّ تَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ وَتَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ، ثُمَّ أَفَاضَ عَلَى رَأْسِهِ وَعَلَى جَسَدِهِ، ثُمَّ تَحَوَّلَ عَنْ مَقَامِهِ فَغَسَلَ رِجْلَيْهِ»ترجمہ
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کے غسل کا پانی رکھا، تو آپ ﷺ نے اپنے دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ پر پانی بہایا یہاں تک کہ اسے پاک صاف کر لیا، پھر اپنے دائیں ہاتھ سے اپنی شرمگاہ پر پانی بہایا اور اسے اور جو کچھ اس پر لگا تھا بائیں ہاتھ سے دھویا یہاں تک کہ اسے پاک صاف کر لیا، پھر اپنا ہاتھ دیوار پر یا مٹی پر مارا، پھر اسے دھویا یہاں تک کہ پاک کر لیا، پھر کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا اور نماز جیسا وضو کیا، پھر اپنے سر اور جسم پر پانی بہایا، پھر اپنی جگہ سے ہٹ کر اپنے پاؤں دھوئے۔“