المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
ما روى ابن عباس، عن خالته ميمونة باب: سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے جو اپنی خالہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی
حدیث نمبر: 20326
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، ثنا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ كُرَيْبٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي خَالَتِي مَيْمُونَةُ، قَالَتْ: «أَدْنَيْتُ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غُسْلَهُ مِنَ الْجَنَابَةِ فَغَسَلَ يَدَهُ مَرَّتَيْنِ، أَوْ ثَلَاثًا، ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَيْهِ فِي الْإِنَاءِ فَأَفْرَغَ بِهِمَا عَلَى فَرْجِهِ فَغَسَلَهُ بِشِمَالِهِ، ثُمَّ ضَرَبَ بِشِمَالِهِ الْأَرْضَ فَدَلَكَهَا دَلْكًا شَدِيدًا، ثُمَّ تَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ، ثُمَّ أَفْرَغَ عَلَى رَأْسِهِ ثَلَاثَ حَثَيَاتٍ مِلْءَ كَفَّيْهِ، ثُمَّ غَسَلَ سَائِرَ جَسَدِهِ، ثُمَّ تَنَحَّى عَنْ مَقَامِهِ ذَلِكَ فَغَسَلَ رِجْلَيْهِ، ثُمَّ أَتَيْتُهُ بِالْمِنْدِيلِ فَرَدَّهُ»ترجمہ
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کے غسلِ جنابت کے لیے پانی قریب رکھا، تو آپ ﷺ نے اپنا ہاتھ دو یا تین بار دھویا، پھر اپنے دونوں ہاتھ برتن میں ڈالے اور انہیں اپنی شرمگاہ پر بہا کر بائیں ہاتھ سے اسے دھویا، پھر اپنا بایاں ہاتھ زمین پر مار کر خوب مَلا، پھر نماز جیسا وضو کیا، پھر اپنے سر پر تین چُلّو بھر بھر کر پانی ڈالا، پھر اپنا باقی جسم دھویا، پھر اپنی جگہ سے ہٹ کر اپنے پاؤں دھوئے، پھر میں ان کے پاس تولیہ لے کر آئی تو آپ ﷺ نے اسے واپس کر دیا۔“