حدیث نمبر: 20283
حَدَّثَنَا الْخَلَّالُ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحٍ، وَأُسَامَةُ بْنُ حَفْصٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، أَنَّهَا قَالَتْ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَمْ أَطُفْ بِالْبَيْتِ طَوَافَ الصَّدْرِ، فَقَالَ: «إِذَا صَلَّيْتِ، فَطُوفِي مِنْ وَرَاءِ النَّاسِ عَلَى بَعِيرِكِ»
ترجمہ

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ سے عرض کیا: میں نے ابھی تک طوافِ صدر نہیں کیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم نماز پڑھ چکو تو لوگوں کے پیچھے پیچھے اپنی اونٹنی پر سوار ہو کر طواف کر لو۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 20283
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 408، حدیث 981