حدیث نمبر: 20193
حَدَّثَنَا أَبُو يَحْيَى الرَّازِيُّ، ثنا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، ثنا أَبُو النَّضْرِ، ثنا سَالِمُ بْنُ طَلْحَةَ، ثنا جَامِعُ بْنُ أَبِي رَاشِدٍ وَدُمُوعُهُ يَتَحَدَّرُ، عَنْ أُمِّ مُبَشِّرٍ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: «إِذَا ظَهَرَ الشَّرُّ فِي الْأَرْضِ أَنْزَلَ اللهُ بَأْسَهُ بِأَهْلِ الْأَرْضِ» ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، فَإِنْ كَانَ فِيهِمْ قَوْمٌ صَالِحُونَ؟، قَالَ: «نَعَمْ، وَإِنْ كَانَ فِيهِمْ قَوْمٌ صَالِحُونَ يُصِيبُهُمْ مَا أَصَابَ النَّاسَ، ثُمَّ يَرْجِعُونَ إِلَى رَحْمَةِ اللهِ وَمَغْفِرَتِهِ»
ترجمہ

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”جب زمین میں برائی ظاہر ہو جاتی ہے تو اللہ تعالیٰ اہلِ زمین پر اپنا عذاب نازل فرماتا ہے۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! چاہے ان میں نیک لوگ بھی ہوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، چاہے ان میں نیک لوگ بھی ہوں، انہیں بھی وہی مصیبت پہنچے گی جو باقی لوگوں کو پہنچے گی، پھر وہ اللہ کی رحمت اور مغفرت کی طرف لوٹ آئیں گے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 20193
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 377، حدیث 891