المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
سعيد بن أبي الحسن، عن أمه، عن أم سلمة باب: سعید بن ابی حسن کی اپنی والدہ کے واسطے سے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 20178
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زَكَرِيَّا، ثنا قَحْطَبَةُ بْنُ غَدَانَةَ، ثنا أَبُو أُمَيَّةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي الْحَسَنِ، عَنْ أُمِّهِ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا خَرَجَ إِلَى الصَّلَاةِ، يَقُولُ: «اللهُمَّ اجْعَلْنِي أَقْرَبَ مَنْ تَقَرَّبَ إِلَيْكَ، وَأَوْجَهَ مَنْ تَوَجَّهَ إِلَيْكَ، وَأَلْحَحَ مَنْ سَأَلَكَ»ترجمہ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ جب نماز کے لیے نکلتے تو فرماتے: ”اے اللہ! مجھے اپنی طرف قربت حاصل کرنے والوں میں سب سے زیادہ قریب کر دے، اور تیری طرف توجہ کرنے والوں میں سب سے باوقار بنا دے، اور تجھ سے مانگنے والوں میں سب سے زیادہ اصرار کرنے والا بنا دے۔“