المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
هند بنت الحارث، عن أم سلمة باب: ہند بنت حارث کی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 20135
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْخَلَّالُ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، وَعَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، وَمَعْمَرُ بْنُ رَاشِدٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ هِنْدَ بِنْتِ الْحَارِثِ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَظَرَ ذَاتَ لَيْلَةٍ إِلَى السَّمَاءِ، فَقَالَ: «سُبْحَانَ اللهِ مَاذَا أُنْزِلَ اللَّيْلَةَ مِنَ الْفِتَنِ؟، أَوْ مَاذَا فُتِحَ مِنَ الْخَزَائِنِ؟ أَيْقَظْنَ صَوَاحِبَ الْحُجَرِ، فَلَرُبَّ كَاسِيَةٍ فِي الدُّنْيَا عَارِيَةٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ»ترجمہ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ایک رات آسمان کی طرف دیکھا اور فرمایا: ”سبحان اللہ! آج رات کتنے فتنے نازل کیے گئے ہیں؟ یا کتنے خزانے کھولے گئے ہیں؟ حجروں والیوں کو جگاؤ، کیونکہ کتنی ہی عورتیں دنیا میں لباس سے ڈھکی ہوئی ہیں مگر قیامت کے دن ننگی ہوں گی۔“