المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
أبو كعب صاحب الحرير، عن شهر باب: ابوکعب، صاحب الحریر، کی شہر سے روایات
حدیث نمبر: 20076
حَدَّثَنَا أَسْلَمُ بْنُ سَهْلٍ، وَعَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، قَالَا: ثنا الْفَضْلُ بْنُ سَهْلٍ الْأَعْرَجُ، ثنا عَلِيُّ بْنُ ثَابِتٍ، عَنْ أَسْبَاطٍ، عَنِ السُّدِّيِّ، عَنْ بِلَالِ بْنِ مِرْدَاسٍ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَتَتْهُ فَاطِمَةُ بِخَرِيزَةٍ فَوَضَعَتْهُ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقَالَ لِي: «ادْعِ لِي زَوْجُكِ وَابْنَيْكِ» ، فَدَعَوْتُهُمْ فَطَعِمُوا وَتَحْتَهُمْ كِسَاءٌ خَيْبَرِيٌّ، فَجَمَعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْكِسَاءَ عَلَيْهِمْ، ثُمَّ قَالَ: «هَؤُلَاءِ أَهْلُ بَيْتِي وَحَامَتِي، فَأَذْهِبْ عَنْهُمُ الرِّجْسَ وَطَهِّرْهُمْ تَطْهِيرًا»ترجمہ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، فرماتی ہیں: رسول اللہ ﷺ میرے پاس تشریف لائے، تو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا ایک برتن میں کچھ کھانا لے کر آئیں اور اسے آپ ﷺ کے سامنے رکھ دیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے شوہر اور اپنے دونوں بیٹوں کو بلا لاؤ۔“ تو انہیں بلایا گیا، وہ کھانے لگے جبکہ وہ ایک خیبری چادر پر بیٹھے تھے، تو رسول اللہ ﷺ نے وہ چادر ان پر جمع کر دی، پھر فرمایا: ”یہ میرے اہلِ بیت اور میرے خاص لوگ ہیں، ان سے ناپاکی دور کر دے اور انہیں خوب پاک کر دے۔“