حدیث نمبر: 20053
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا عُثْمَانُ، ثنا جَرِيرٌ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ حَسَّانَ الْمُخَارِقِ، قَالَ: قَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ: اشْتَكَتِ ابْنَةٌ لِي فَنَبَذْتُ لَهَا فِي كُوزٍ لَهَا، فَدَخَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَغْلِي، فَقَالَ: «مَا هَذَا؟» ، فَقُلْتِ: إِنَّ ابْنَتِي اشْتَكَتْ فَنَبَذْتُ لَهَا هَذَا، فَقَالَ: «إِنَّ اللهَ لَمْ يَجْعَلْ شِفَاءَكُمْ فِيمَا حُرِّمَ عَلَيْكُمْ»
ترجمہ

حسان بن مخارق بیان کرتے ہیں کہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: میری ایک بیٹی بیمار ہوئی تو میں نے اس کے لیے اس کے کوزے میں نبیذ بنائی، تو رسول اللہ ﷺ اندر تشریف لائے جبکہ وہ جوش مار رہی تھی، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ کیا ہے؟“ میں نے عرض کیا: میری بیٹی بیمار ہے، اس کے لیے میں نے یہ بنائی ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے تمہاری شفا اس چیز میں نہیں رکھی جو تم پر حرام کی گئی ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 20053
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 326، حدیث 749