المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
عامر بن شراحيل الشعبي، عن أم سلمة باب: عامر بن شراحیل شعبی کی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 20030
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: مَا خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ بَيْتِي صَبَاحًا إِلَّا رَفَعَ بَصَرَهُ إِلَى السَّمَاءِ وَقَالَ: «اللهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أَضِلَّ أَوْ أُضَلَّ، أَوْ أَزِلَّ أَوْ أُزَلَّ، أَوْ أَظْلِمَ أَوْ أُظْلَمَ، أَوْ أَجْهَلَ أَوْ يُجْهَلَ عَلَيَّ» .ترجمہ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، فرماتی ہیں: نبی کریم ﷺ جب بھی صبح میرے گھر سے نکلتے تو اپنی نظر آسمان کی طرف اٹھا کر فرماتے: ”اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں کہ میں گمراہ ہوں یا کسی کو گمراہ کروں، یا میں پھسل جاؤں یا مجھے پھسلایا جائے، یا میں ظلم کروں یا مجھ پر ظلم کیا جائے، یا میں جہالت کروں یا مجھ سے جہالت کی جائے۔“