المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
أبو سفيان، عن أم سلمة باب: ابوسفیان کی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 20019
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ، ثنا بِشْرُ بْنُ عُبَيْسٍ، حَدَّثَنِي النَّضْرُ بْنُ عَرَبِيٍّ، عَنْ خَارِجَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ فِي السَّمَاءِ مَلَكَيْنِ أَحَدُهُمَا يَأْمُرُ بِالشِّدَّةِ وَالْآخَرُ يَأْمُرُ بِاللِّينِ وَكُلٌّ مُصِيبٌ جِبْرِيلُ وَمِيكَائِيلُ، وَنَبِيَّانِ أَحَدُهُمَا يَأْمُرُ بِاللِّينِ وَالْآخَرُ يَأْمُرُ بِالشِّدَّةِ وَكُلٌّ مُصِيبٌ، وَذَكَرَ إِبْرَاهِيمَ وَنُوحًا، وَلِي صَاحِبَانِ أَحَدُهُمَا يَأْمُرُ بِاللِّينِ وَالْآخَرُ بِالشِّدَّةِ وَكُلٌّ مُصِيبٌ، وَذَكَرَ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ،»ترجمہ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”آسمان میں دو فرشتے ہیں، ان میں سے ایک سختی کا حکم دیتا ہے اور دوسرا نرمی کا، اور دونوں درست ہیں، وہ جبریل اور میکائیل ہیں۔ اور دو نبی تھے، ان میں سے ایک نرمی کا حکم دیتا تھا اور دوسرا سختی کا، اور دونوں درست تھے“، اور آپ ﷺ نے سیدنا ابراہیم اور سیدنا نوح علیہما السلام کا ذکر فرمایا: ”اور میرے دو ساتھی ہیں، ان میں سے ایک نرمی کا حکم دیتا ہے اور دوسرا سختی کا، اور دونوں درست ہیں“، اور آپ ﷺ نے سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کا ذکر فرمایا۔