حدیث نمبر: 19982
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عَارِمٌ أَبُو النُّعْمَانِ، ح وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، قَالَا: ثنا ابْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ نَبْهَانَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: كُنْتُ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعِنْدَهُ مَيْمُونَةُ، فَأَقْبَلَ ابْنُ أُمِّ مَكْثُومٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «احْتَجِبَا مِنْهُ» ، فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ أَلَيْسَ بِأَعْمَى لَا يُبْصِرُنَا وَلَا يَعْرِفُنَا؟، فَقَالَ: «وَإِنْ أَنْتُمَا أَلَسْتُمَا تُبْصِرَانِهِ؟»
ترجمہ

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، فرماتی ہیں: میں رسول اللہ ﷺ کے پاس تھی اور سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بھی آپ ﷺ کے پاس تھیں، اتنے میں سیدنا ابنِ ام مکتوم رضی اللہ عنہ آئے، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم دونوں ان سے پردہ کر لو۔“ ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا وہ نابینا نہیں ہیں کہ نہ وہ ہمیں دیکھ سکتے ہیں اور نہ پہچان سکتے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم دونوں بھی نابینا ہو؟ کیا تم انہیں نہیں دیکھتیں؟“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 19982
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 302، حدیث 678